• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

صوابی پولیس مقابلہ،سرچ آپریشن میں اشتہاری مجرم ماراگیا،پولیس اہلکارزخمی

صوابی ( نمائندہ جنگ ) صوابی پولیس اور دیگر حساس اداروں کےسماج دشمن عناصر کے خلاف مختلف علاقوں میں مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران تھانہ سی ٹی ڈی لاہور پنجاب پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور دیگر مقدمات میں مطلوب ایک مجرم اشتہاری جاں بحق ہو گیا جب کہ مقتول اشتہاری کی فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگیا۔ پولیس اور حساس اداروں کے اہلکاروں نے جمعہ کی علی الصبح صوابی میں سماج دشمن عناصر کے خلاف سرچ آپریشن کر رہے تھے کہ اس دوران صوابی کے محلہ شمشہ خیل میں ایک مجرم اشتہاری ذیشان نے پولیس پر فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں ایلیٹ فورس کا ایک اہلکار جان اکبر خان شدید زخمی ہو گیا جب کہ جوابی کارروائی کے دوران گولی لگنے سے ذیشان ولد مارس خان سکنہ صوابی شمشیر خیل جاں بحق ہو گیا ۔مقتول ذیشان سی ٹی ڈی لاہور پنجاب پولیس کو قتل ، اقدام قتل اور دہشت گردی سمیت دیگر مقدمات میں مطلوب تھا ۔
تازہ ترین