لاہور (خبر ایجنسی)وفاقی وزیر ریلوے شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ100 روز میں 10ٹرینیں چلا کر اپنا وعدہ پورا کردیا، ریلوےآمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا، اب خراب پٹڑیوں اورخراب بوگیوں کی مرمت شروع کر رہے ہیں، 3 ٹورسٹ ٹرینیں چلا رہے ہیں۔ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ 90 دنوں میں ریلوے کی آمدنی میں 2ارب روپے کا اضافہ ہوا، غیر ضروری اخراجات میں کمی کی، ریزوریشن اوقات بڑھانے سے آمدنی 20 فیصد بڑھی۔ انہوں نے کہا کہ دنیا بھر کے سکھ عمران خان اور آرمی چیف جنرل قمر باجوہ کی وجہ سے پاکستان کو محسن مان رہے ہیں ،جو لوگ عمران خان کو کھلاڑی کی بجائے اناڑی کہہ رہے ہیں وہ کچھ دن اور صبر کر لیں جس وزیراعظم کو 6 ارب روپے روز کا سود دینا پڑے اسےکیسے نیند آسکتی ہے۔