• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی مشرف سمیت 117شخصیات کو نوٹس

اسلام آ باد ( رانا غلام قادر) سی ڈی اے کے بلڈنگ کنٹرول سیکشن نے سابق صدر جنرل (ر) پر ویز مشرف سمیت 117شخصیات کو بلڈنگ بائی لاز کی خلاف ورزی پر نوٹس جاری کر دیا ہے۔ یہ نوٹس انہیں ان کے فارم ہا ئوس کے مقررہ حد سے زائد کوورڈ ایریا ہونے پر دیا گیا ہے۔ پر ویز مشرف کا پلاٹ نمبر C.1/Bپولٹری اینڈ ویجی ٹیبل سکیم ٹو چک شہزاد اسلام آ باد میں واقع ہے۔ نوٹس میں کہا گیا ہے کہ حا لیہ سروے کے دوران معلوم ہوا ہے کہ آپ کے پلاٹ کا کورڈ ایریا 13215.45مربع فٹ ہےجبکہ کورڈ ایریا کی مقرر ہ حد 9500مربع فٹ ہے۔ ان پر یہ واضح کیا گیا ہے کہ 12500مربع فٹ تک کا ایر یا آپ جر مانہ دے کرر یگو لر ائز کر اسکتے ہیں ۔ یہ جر مانہ 3000 روپے فی مربع فٹ کے حساب سے وصول کیا جا ئے گا۔ 3000 مربع فٹ کا جر مانہ 21000000روپے ( 2 کروڑ دس لاکھ روپے ) بنتا ہے۔ انہیں کہا گیا ہے کہ نوٹس ملنے کے 15دن کے اندر جر مانہ کی رقم جمع کرائی جا ئے۔باقی 715.45مربع فٹ کورڈ ایریا گر ایا جا ئے گا جو آخری حد سے بھی ز یادہ ہے۔ یہ بھی واضح کر دیا گیا ہے کہ اگر آپ نے یہ ا یریا خود نہ گر ایا اور جر مانہ ادا نہ کیا تو سی ڈی اے خود گرائے گا جس کے نقصان کی ذمہ داری آپ کی اپنی ہو گی۔اسی نوعیت کے نوٹس دیگر الاٹیوں کو بھی جاری کئے گئے ہیں ۔ سی ڈی اے نے سپریم کورٹ کے حکم پر یہ سروے کیا تھا۔ کل 478فار م ہا ئوسز کا سر وے کیا گیا جن میں سے 117 کا کورڈ ایریا 9500 مربع فٹ سے زیادہ ہے۔ ان میں سے 58 کا ایریا 12500 مربع فٹ سے بھی ز یادہ ہے۔ ان الاٹیوں سے جر مانہ کی مد میں سی ڈی اے 1843.17ملین روپے وصول کرے گا۔یہ امر قابل ذکر ہے کہ 9500مربع فٹ کورڈ ایریا کی حد بھی سپریم کورٹ نے مقرر کی ہے۔
تازہ ترین