ملتان(سٹاف رپورٹر)ریجنل پولیس آفیسر ملتان وسیم احمد خان و سٹی پولیس آفیسر ملتان منیر مسعود مارتھ کی ہدایت پرچیف ٹریفک آفیسر ملتان محمد شریف کی زیر نگرانی ایجوکیشن یونٹ سٹی ٹریفک پولیس ملتان نے نواں شہر چوک پر معذور افراد کے ساتھ واک کا انعقاد کیا جس میں ڈی ایس پی ہیڈ کوارٹرز محمد اسحاق سیال ، ڈی ایس پی سرکل سٹی محمد طارق، ریسکیو1122، موٹر وے پولیس اور معذور افراد کے ساتھ ساتھ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والے افراد نے شرکت کی۔ واک کا مقصدلوگوں میں ٹریفک آگاہی دینا تھا کہ ہم لوگ بھی آپ کی طرح موٹرسائیکلوں پر سفر کرتے تھے لیکن چھوٹی سی غلطی کی وجہ سے آج ہم بیساکھیوں کے محتاج ہیں۔