کوئٹہ(پ ر) کوئٹہ یکجہتی کونسل کے مرکزی بیان میں صوبائی مشیر تعلیم اور سیکرٹری تعلیم کالجز کی توجہ مبذول کراتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جنرل (ریٹائرڈ)محمدموسیٰ ڈگری کالج کوئٹہ کے ہزاروں طالب علموں کا تعلیمی سال ضائع ہونے سے بچایا جائے۔ بیان میں اس عمل کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہاگیا ہے کہ جنرل محمدموسیٰ ڈگری کالج کے پرنسپل اور اساتذہ کے مابین چپقلش سے کالج کا تعلیمی ماحول خراب ہورہا ہے۔ فیکٹ فائنڈنگ کمیٹی تشکیل دی جائے جو جنرل موسیٰ ڈگری کالج کے پرنسپل اور لیکچرارز کے مابین پیدا ہونے والے مسئلے کی تحقیقات کرے اور ذمہ داروں کو سخت سزا دی جائے تاکہ آئندہ تعلیمی اداروں کے ماحول اور ہزاروں طالب علموں کے مستقبل کو تباہی سے بچایا جائے۔