• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شاہ محمود قریشی کا سشما سوراج کو کرارا جواب

وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے بھارتی ہم منصب کو کرارا جواب دیتے ہوئے کہا ہے کہ میرے تبصرے کو سکھوں کے جذبات سے جوڑنے کا مقصد جان بوجھ کر گمراہ کرنا ہے۔

سشما سوراج کے بیان کے جواب میں شاہ محمودقریشی نے کہا کہ بھارتی حکومت کے ساتھ دوطرفہ رابطوں سے متعلق بات کی تھی، سکھ برادری کے جذبات کا بے حد احترام کرتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ حقائق توڑ مروڑ کر پیش کرنے یا تنازعات پیدا کرنے سے ان میں تبدیلی نہیں آسکتی، کرتار پور راہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نیتی سے کیا، اچھی نیت سے اس پر عملدرآمد ہوگا۔

وزیر خارجہ نے یہ بھی کہا کہ سکھ بھائیوں کی طویل عرصے کی خواہشات کے پیش نظرکرتار پور راہداری کھولنے کا فیصلہ کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ کرتار پورراہداری کھولنے کا تاریخی فیصلہ نیک نیتی سے کیا گیا، اس پر اچھی نیب کے ساتھ عمل درآمد ہوگا۔

شاہ محمود قریشی نے اپنے ایک بیان میں کرتار پور سرحد کھولنے کے وزیراعظم عمران خان کے فیصلے کو گگلی سے تعبیر کیا تھا۔

گزشتہ روز میڈیا سے گفتگو میں بھارتی وزیر خارجہ نے شاہ محمود قریشی کے بیان پر وزیراعظم عمران خان سے وضاحت طلب کی تھی۔


تازہ ترین