• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جی بی ڈی اے کی گوادر میں جعلی ہاؤسنگ اسکیموں کی تردید

گوادر بِلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن (جی بی ڈی اے) نے گوادر میں جعلی ہاؤسنگ اسکیمیں ہونے کی تردید کی ہے۔

ایک بیان میں گوادر بِلڈرز اینڈ ڈیولپرز ایسوسی ایشن کے ترجمان باقر بلال کا کہنا ہے کہ گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی ایک مربوط اور جامع نظام کے تحت تمام شرائط پوری ہونے کے بعد ہاؤسنگ اسکیموں کو این او سی دیتی ہے اور این او سی ہولڈراسکیموں کا جعلی ہونا کسی بھی صورت ممکن نہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان کے دوسرے شہروں کی طرح گوادر میں بھی انفرادی نوعیت کے ریونیو ایشوز ہو سکتے ہیں لیکن گوادر ڈیولپمنٹ اتھارٹی سے این او سی ہولڈر اسکیم کو جعلی کہنا درست نہیں ہوگا۔

نیب نے گوادر میں 70 سے زائد ہاؤسنگ اسکیموں کو جعلی قرار دیتے ہوئے ان کا ریکارڈ قبضے میں لے کر ان کا سپریم کورٹ کے احکامات کی روشنی میں فارنزک آڈٹ کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔


تازہ ترین