• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مشرف مدارس بند نہ کراسکے ملک میں اپناداخلہ بندکرا بیٹھے،حنیف جالندھری

وہاڑی(نمائندہ جنگ)ناظمِ اعلیٰ وفاق المدارس العربیہ پاکستان مولانامحمدحنیف جالندھری نےکہاہےکہ حضورﷺکی آمدکے مقاصدکومدارس پورا کررہے ہیں‘اسلام کےتمام بنیادی اصولوں کو مدارس مسلمانوں تک پہنچانےمیں اہم سنگ میل ہیں‘دینی تعلیم دیناحکومت کی ذمہ داری ہوتی ہےلیکن حکومتیں ذمہ داری پوری کرنے میں ناکام ہیں‘حکمران مدارس پر جھوٹے الزامات لگاتے رہتے ہیں‘پرویزمشرف نے دینی مدارس کوبندکرنےکی کوششیں کیں وہ دینی مدارس تو بند نہ کرسکاپاکستان میں اپناداخلہ بندکرابیٹھا۔وہ گزشتہ روزوفاق المدارس کےزیراہتمام وہاڑی میں سیرت النبیؐ کانفرنس سےخطاب کررہےتھے‘اس موقع پرایم این اےطاہراقبال چوہدری‘مولاناناصرالدین خاکوانی‘ مولانامفتی محمد زبیر‘ مولانا ظفر احمد قاسم‘ مولانا طیب حنفی‘قاری محمدمنور‘مولاناہارون‘قاری محفوظ الحق قاسمی‘ قاری نورمحمدشاہین‘قاری محمدصدیق‘مولاناغلام مرتضیٰ‘ چوہدری مقصود‘عبدالخالق وٹوسمیت دینی مدارس کے اساتذہ اور طلبا کی کثیر تعداد موجود تھی۔ قاری حنیف جالندھری کاکہناتھا کہ آج تک یہ تجربہ ہےکہ ہمیشہ سکول وکالج‘ڈاکٹرز‘وکلا ہڑتال کرتےہیں‘آج تک کسی دینی مدرسہ نےہڑتال نہیں کی‘تمام طبقات فیسیں لیتے ہیں‘ دینی مدارس بغیرفیس کےدینی خدمات فراہم کررہے ہیں‘ آج تمام علوم بیچےجارہےہیں‘وفاق المدارس کے زیر انتظام بائیس ہزارمدارس میں 35لاکھ طلبازیرتعلیم ہیں‘ دینی مدارس جہالت اورناخواندگی کاخاتمہ کررہے ہیں‘ مدارس میں قومی عصبیت کانام ونشان نہیں‘تمام قومیت کے طلباایک چھت کےنیچےمحبت سےرہتےہیں‘کسی قسم کی علاقائی تقسیم نہیں‘مدارس پاکستان کومضبوط اورقوم کوایک پیچ پرلانےمیں اہم کرداراداکررہے ہی‘مدارس کی برکت سےپاکستان دین کاقلعہ اورپاکستان کی نظریاتی سرحدوں کے محافظ ہیں‘مدرسہ اور دینی طبقہ پہرہ دار ہے ٹھیکیدارنہیں‘پاکستان کااستحکام مدارس کے وجود سے وابستہ ہے‘ خدانخواستہ پاکستان پرکوئی براوقت آیا تو پاک فوج سے بھی دینی مدارس پاکستان کے تحفظ کیلئے آگے کھڑے ہونگے۔

تازہ ترین