• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

شہباز شریف سے نواز، مریم اور دیگر اہلخانہ کی ملاقات

لاہور(جنگ نیوز)سابق وزیر اعظم نواز شریف اور دیگر اہلخانہ نے نیب آفس میں شہباز شریف سے ملاقات کی۔قومی احتساب بیورو (نیب) لاہور کے دفتر میں ہونے والی ملاقات میں نواز شریف کے ہمراہ مریم نواز، حمزہ شہباز اور شریف فیملی کے دیگر افراد بھی تھے۔ذرائع کے مطابق شریف فیملی کی شہباز شریف سے ملاقات ایک گھنٹے سے زائد جاری رہی جس میں سیاسی صورتحال، نیب کیسز اور پارٹی معاملات بھی پر بات چیت کی گئی۔خاندان کے افراد شہباز شریف کیلئے گھر سے کھانا ساتھ لائے تھے جس میں پالک گوشت، بریانی، قورمہ اور زردہ شامل تھا۔

تازہ ترین