• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تجاوزات کیخلاف آپریشن ، وزیراعلیٰ سندھ کا چیف جسٹس سے فون پر رابطہ

کراچی (این این آئی، جنگ نیوز) کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔ جبکہ وزیراعلیٰ سندھ نے تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تجارتی، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد چیف جسٹس پاکستان سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ بعض لیز شدہ اور ماضی کے ادوار میں الاٹ کی گئی دکانوں اور گھروں کو گرانے سے کراچی میں صورتحال بگڑ رہی ہے۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں تجاوزات کیخلاف آپریشن پر پاکستان تحریک انصاف اور پیپلز پارٹی نے سپریم کورٹ جانے کا فیصلہ کیا ہے۔جبکہ وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ نے کراچی میں جاری تجاوزات کیخلاف آپریشن پر تجارتی، سیاسی اور شہری حلقوں کے تحفظات کے بعد چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار سے سے ٹیلیفون پر رابطہ کیا ہے۔
تازہ ترین