لاہور(سپیشل رپورٹر) پاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی ڈپٹی سیکریٹری اطلاعات چودھری منورانجم نے وفاقی وزیر فیصل واوڈا کی لاہور میں میڈیا ٹاک پر ردعمل میں کہا کہ جس پی پی کو ضیا اور مشرف کی آمریت ختم نہ کرسکی، اسے سلیکٹڈگورنمنٹ کیا ختم کرے گی، سیاست میں جس نے صحیح طرح سے چلنا شروع نہیں کیا، وہ بھی پی پی کے خاتمے کی باتیں کرتا ہے۔، فیصل واوڈا چاند پر مت تھوکے ورنہ اپنا چہرہ گندا ہوگا۔پیپلزپارٹی کے خاتمے کی باتیں کرنے والے عوام کے دشمن ہیں،پیپلزپارٹی غریب کی امید کا دوسرا نام ہے۔