ملتان( سٹاف رپورٹر) کمشنر ملتان ڈویثرن عمران سکندر نے کہا ہے کہ معذور افرا د اور بچوں کے لئے خصوصی پارک مختص کرکے تفر یح گاہ اور سپیشل پرسنز کلب بنایا جائے گا۔ یہ باتانہوں نے عالمی یوم معذوراں کے سلسلے میں سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی سالانہ تقریب میں شرکت کے موقع پرکہی۔ کمشنر ملتان نے مزیدکہا کہ معاشرے میں سپیشل پرسنز کو سہولیات دیئے بغیر فلاحی ریاست کا خواب شرمندہ تعبیر نہیں ہوسکتا۔ معذور وہ نہیں جس میں جسمانی کمی ہے بلکہ معاشرے میں منفی سوچ ، نفرت اور انتہا پسندی کو فروغ دینے والے مثبت سوچ سے معذور ہیں ۔ کمشنر ملتا ن نے کہا کہ انہیں خوشی ہے کہ انہوں نے اپنا وقت دل کے سچے لوگوں کے ساتھ گزارا اور جلد ہی ان کے مسائل کے حل کیلئے بھی اقدامات کریں گے ۔اس سلسلے میں کمشنر ڈپٹی کمشنرز کے دفاترکے دروازے سپیشل پرسنز کے لئے ہر وقت کھلے ہیں اس موقع پر سوسائٹی فار سپیشل پرسنز کی صدر زاہدہ حمید قریشی ، ڈائریکٹر سوشل ویلفیئر راناجاوید ، سوشل ویلفیئر آفیسر احمد چشتی ، اعجاز شاہ ،آصف اقبال ، عارف انور ،یاسر حمید،افضل سپرا،خرم جاوید ، میا ں مجید،ناصر محمود ،اظہر محمود شیخ سمیت سول سوسائٹی کے نمائندگان نے بھی شرکت کی ۔بعدا زاں کمشنر ملتان عمران سکندر بلوچ نے معذور افراد میں وہیل چیئرز ، ہیلمٹ اور شیلڈز بھی تقسیم کیں ۔