• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان میں جدید ترین سہولتوں سے آراستہ مختار اے شیخ ہسپتال کاافتتاح کردیاگیا

ملتان (پ ر ) مختار اے شیخ ٹرسٹ کے زیراہتمام گزشتہ روز پاک عرب فیکٹری کے ساتھ جدید ترین سہولتوں سے آراستہ مختار اے شیخ ہسپتال کاافتتاح کردیاگیا ۔ ہسپتال کاافتتاح مختیار اے شیخ ٹرسٹ کی چیئرپرسن مسز مختار اے شیخ نے کیا ۔ افتتاح کے موقع پر فاطمہ گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں فواد مختار ،ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو میاں فیصل مختار ،فاطمہ گروپ کے ڈائریکٹر میاں فضل مختار ،حسین گروپ آف انڈسٹریز کے چیف ایگزیکٹو میاں عمر فاروق ،فضل کلاتھ ملز کے چیف ایگزیکٹو میاں نسیم ،میاں رحمان نسیم ،سن ریز ٹیکسٹائل گروپ کے چیف ایگزیکٹو میاں کاشف ریاض ،چیف کمشنر انکم ٹیکس عابد رضابودلہ ،معروف صنعتکار میاں جمیل ،میاں شفیق ،پروفیسر ڈاکٹر سمیع اختر ،ڈاکٹر سلیمان وارث ،پروفیسر ڈاکٹر ہارون پاشا ،پروفیسر ڈاکٹر رانا الطاف ،ڈائریکٹر آپریشنز مختار اے شیخ ہسپتال ڈاکٹر ضیافت علی سمیت شہر کے معززین اورمرحوم میاں مختار اے شیخ کی فیملی ممبرز نے شرکت کی ۔ افتتاحی تقریب میں خطاب کرتے ہوئے ہسپتال کے چیف ایگزیکٹو میاں فیصل مختار نے کہاکہ اس خطے نے مجھے اورمیری فیملی کوبہت عزت سے نواز ہے ہمارافرض بنتا تھا کہ ہم اس خطے کے لوگوں کے لئے کچھ کریں ۔یہ پاکستان کاواحد ہسپتال ہوگا جہاں فری اورپیسے دے کرعلاج کروانے والوں کوایک جیسی سہولیات ملیں گی ۔ انہوں نے کہاکہ یہ پاکستان کاواحد ہسپتال میں ہوگا جس میں انفیکشن کنٹرول ،ایئرکوالٹی اورکوالٹی کنٹرول کے الگ الگ شعبے قائم کئے گئے ہیں ۔انہوں نے کہاکہ ہسپتال میں 24گھنٹے مریضوں کوصحت کی عالمی معیار کے مطابق سہولیات فراہم کی جائیں گی ۔
تازہ ترین