ملتان(سٹاف رپورٹر) تحریک صوبہ ملتان کے مرکزی چیئرمین رانا تصویراحمد نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت جنوبی پنجاب سیکرٹریٹ کے نام پر خطے کے عوام کو بیوقوف بنارہی ہے، 100 دنوں میں علیحدہ صوبے کے قیام کا وعدہ کرنے والے بھی پرانے حکمرانوں کی طرح روایتی سیاستدان ہی ثابت ہوئے،اگر حکومت کیلئے پہلے 100 دنوں میں علیحدہ صوبے کا قیام ممکن نہیں تھا تو کم از کم اتنے دنوں میں صوبے کے قیام کیلئے ٹھوس آئینی اقدامات کی بنیاد ہی رکھ دی جاتی۔