• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان سمیت پنجاب بھر کی ضلعی بیت المال کمیٹیاں فعال کی جائیں، ملک رمضان اعوان

ملتان (سٹاف رپورٹر) ملتان سمیت پنجاب بھر کی ضلعی بیت المال کمیٹیاں فعال کی جائیں تاکہ مستحق لوگوں کی امداد بحال کی جاسکیں، سماجی کارکن ملک رمضان اعوان نے چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار سے مطالبہ کیا ہے کہ الیکشن سے قبل بیت المال کمیٹیاں کو غیر فعال کیا گیا تھا الیکشن کے تین ماہ گزرنے کے باوجود بھی کمیٹیاں فعال نہیں ہوسکی ہیں جس کے باعث بڑی تعداد میں لوگ ضلعی بیت المال کی کمیٹیاں بینک میں رقم ہونے کے باوجود مستحق لوگوں کو جاری نہیں کی جارہی ہے ،انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں بحال ہونےسے مستحق لوگوں کی امداد کا سلسلہ دوبارہ شروع کی جاسکے۔
تازہ ترین