کوئٹہ(سٹی ڈیسک)آل کوئٹہ تفتان بس ایسوسی ایشن کا اجلاس زیرصدارت چیئرمین حاجی ملک شاہ جمالدینی ہوا جس میںصادق علی غلام نبی جمالدینی میرناصر ذاکر لہڑی ماما ماندائی سردار نصیب اللہ جمالدینی سلطان علی حاجی عید محمدجتک حاجی اشرف مزارخان مینگل رودینی عبدالقیوم بڑیچ اورنگزیب حاجی دلدار بادینی سنجر خان لہڑی غلام سرور بڑیچ احمدشاہ بڑیچ تاج میر شاہ حاجی حیدر رئیسانی عبدالقیوم اورکثیرتعداد میں ٹرانسپورٹروں نے شرکت کی حاجی ملک شاہ نے اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہاکہ غیرضروری چیک پوسٹوں کا خاتمہ کیاجائے بغیر روٹ پرمٹ کی بسوں کےخلاف کارروائی کی جائے این چالیس کے روٹ کی خستہ حالت پر رحم کیاجائے تاکہ آمدورفت میں آسانی ہو کیونکہ ایک روٹ پرمٹ پر کئی بسیں چل رہی ہیں انہوںنے کہاکہ جلد تمام ٹرانسپورٹروں کا ایک مشترکہ پریس کانفرنس ہوگی جس میں ٹرانسپورٹ کو درپیش مسائل پر توجہ دلائی جائیگی۔