پنجاب کے ٹہر سرگودھا میں 15ماہ کی بچی کو تیزدھار آلے سے قتل کر دیا گیا۔
پولیس نے قتل کے الزام میں بچی کے والد، چچا، پھوپھی،دادا اور دادی سمیت 5افراد کو گرفتار کر لیا ہے، پولیس کی ابتدائی تفتیش کے مطابق والد نے اپنی بچی کو عامل کے کہنے پر قتل کیا۔
پولیس کے مطابق ہاتھی چوک کے علاقے سے صبح ساڑھے 10بجے کے قریب ڈیڑھ سالہ سویرا کو خون میں لت پت ڈی ایچ کیو ٹیچنگ اسپتال سرگودھا لایا گیا۔
ڈاکٹرز کے مطابق بچی کو تیز دھار آلے سے قتل کیا گیا ہے اور جب اس کا والد اور دیگر اہل خانہ اسے اسپتال لائے تو وہ پہلے سے مری ہوئی تھی۔
پولیس کے مطابق قتل کے الزام میں بچی کے والد مطیع الرحمان، چچا، پھوپھی اور دادا، دادی سمیت 6افراد کو حراست میں لے لیا گیا ہے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش کے مطابق بچی کے چچا کے یہاں 12سال سے اولاد نہیں ہو رہی تھی، جس کے لیے ایک عامل کو گھر بلایا جاتا تھا۔
مقتول بچی کی والدہ نے پولیس کو بتایا کہ شوہر اور دیور اس کی بچی کو منحوس سمجھتے تھے، جس پر ناراض ہوکر اپنے میکے چلی گئی تھی۔
پولیس کے مطابق ابتدائی تفتیش کے بعد مقدمہ درج کر کے تمام ملزمان کو باقاعدہ گرفتار کرلیا گیا ہے جبکہ بچی کے قتل کے معاملے میں عامل کو بھی شامل تفتیش کیا جائے گا۔