سکھر میں تین نامعلوم افراد کی کار پر فائرنگ سے دو افراد جاں بحق ہوگئے،جاں بحق ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری کے لیے سیشن کورٹ جارہے تھے۔
پولیس کے مطابق تھانہ کینٹ کی حدود میں تین نامعلوم افراد کار پر فائرنگ کرکے فرار ہوگئے،فائرنگ سے مٹھل منگریو اور اس کا ڈرائیور اصغر بھارو موقع پر ہی جاں بحق ہوگئے۔
پولیس کا کہنا ہے کہ قتل ہونے والے دونوں افراد کیس کی حاضری پر سیشن کورٹ جارہے تھے اس وقت انہیں قتل کا نشانہ بنایا گیا۔
پولیس نے دونوں جاں بحق افراد کی لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کردیا ہے۔
پولیس نے مزید بتایا کہ واقعہ کا مقدمہ ورثا کی مدعیت میں درج کرکے مزید تفتیش کی جارہی ہے۔