• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بسم اﷲ اسپورٹس نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد ریڈ آرمی کو 1-0سے شکست دے کر لیثررلیگس انٹر کلب چمپئن شپ کی فاتح ٹرافی اپنے نام کرلی۔ میچ کا فیصلہ کن گول عبید سومرونے 12ویں منٹ اسکور کیا۔

میچ کے اختتام پر مہمان خصوصی سید عثمان شاہ،صدر، ڈی ایف سینٹرل اورگروپ لیڈر ڈی ایف اے ایسٹ نے فاٹح ٹیم کے کپتان یوسف اور رنر اپ ٹیم کے کپتان عبداﷲ عقیل کو ونر اوررنر اپ ٹرافی کے علاوہ بالتریتب 7ہزار اور 3ہزار روپے کیش ایوارڈ بھی دیا۔ ایونٹ کے بہترین گول کیپر بسم اﷲ اسپورٹس کے سید نجم الحسن، ٹاپ اسکورر محمد حکیم، ہزاراہ یونائیٹڈ اور بیسٹ پلیئر طحہ محمود، فینکس ایف سی قرا ر پائے۔

ایریا منیجر ریاض احمد کے مطابق ورلڈ گروپ کے زیر اہتمام لیژرلیگس انٹر کلب چیمپئن شپ کے مقابلے سکسٹین اسٹار گرائؤنڈ پر ہوئے۔ ایونٹ میں 24ٹیموں نے حصہ لیا جنہیں 3,3کے 8گروپ میں تقسیم کیا گیا۔ ہر گروپ کی ٹاپ ٹیم نے کوارٹر فائنل کیلئے کوالیفائی کیا۔ سیمی فائنل میں بسم اﷲ اسپورٹس، گلشن حدیدنے ہزارہ یونائیٹڈ کو پنالٹی ککس اور ریڈ آرمی، گلشن اقبال نے فینکس ایف سی نارتھ ناظم آباد کو 2-0سے شکست دے کر فائنل کھیلنے کا اعزاز حاصل کیا۔

تقریب تقسیم انعامات سے خطاب کرتے ہوئے مہمان خصوصی سید عثمان شاہ نے کہا کہ لیژر لیگس کا نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کھیلنے کے مواقع، صحت مند ماحول اور عمدہ فیلڈ پر فراہم کرنا اس بات کی دلیل ہے کہ چیئرمین ورلڈ گروپ محمود ٹرنک والا نوجوان کھلاڑیوں کو فٹبال کی جانب راغب کرنے میں کس قدر دلچسپی رکھتے ہیں۔

اس موقع پر انٹرنیشنل سلیم پٹنی، سیکرٹری سینٹرل، نائب صدر محمد شمیم، سید خورشید شاہ، محمد قاسم، عقیل عباسی، ہارون شیرازی، مطاہر حسین، اکبر شیخ، ابتسام شہروز، محمد شہزاد، سید کلیم، وسیم عالم، و دیگر بھی موجود تھے۔ ریفری صابر بلوچ نے فائنل میچ کو سپروائز کرایا۔

دریں اثناء لیثررلیگس انٹر کلب چمپئن شپ کے مقابلے یو پی جیم خانہ، یونائیٹڈ ایف سی، فیڈرل یونائیٹڈ ، شاہ فیصل ناظم آباد اورکھجی گراؤنڈپر بیک وقت جاری ہیں۔ جہاں 32,32ٹیمیں ناک آؤٹ کی بنیاد پر حصہ لے رہی ہیں۔ تما م گراؤنڈز پر ہونے والے انٹر کلب چمپئن شپ کے آرگنائزرز کو ہدایت کی گئی ہے کہ ماہ جنوری 2019تک مذکورہ گراؤنڈ ز پر ہونے والے ٹورنامنٹس کو مکمل کرلیا جائے۔

تازہ ترین