• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سرگودھا ، گھریلو ملازمہ کومبینہ تشدد کے بعد سڑک پرپھینک دیاگیا

سرگودھا(مانیٹرنگ سیل)ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی اوران کی اہلیہ نے 14سالہ گھریلو ملازمہ کو مبینہ طور پر وحشیانہ تشدد کا نشانہ بنانے کے بعد بس اڈے کے قریب پھینک دیا۔ سعید نیازی انکی اہلیہ ڈنڈ وں اور پائپ سے مارتے، استری سے جسم کے حصوں کو بھی داغتے تھے، سرگودھا میں 14سالہ تنزیلہ کو اس کے والدین نے ایک سال پہلے ضلع کونسل کے رکن سعید نیازی کے گھرملازمت کے لیے رکھوایا تھا لیکن 5ماہ سے تنزیلہ کو گھروالوں سے ملنے دیا گیا اورنہ ہی کسی قسم کا رابطہ کرایا گیا۔
تازہ ترین