• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

قبضہ گروپ سے جائیداد واگزار کرائی جائے،ملتان خان

پشاور(خبرنگار)ضلع مہمند کے علاقے باگی کورہ سوران کی ر ہائشی نے اپیل کی ہے کہ کو چے نامی شخص سے اس کی جائیداد واگزار کرائی جا ئے۔ پشاور پر یس کلب میں پر یس کانفر نس کر تے ہو ئے ملتان خان نے کہا کہ13 سال قبل اس نے اپنے بھا نجے کو چے کو اپنا ایک کنال کا مکان رہائش کیلئے دیا لیکن اب وہ مکان واپس دینے سے انکار کررہاہے اور جان سے مارنےکی دھمکیاں بھی دے رہاہے، اس حوالےسے جرگہ نے ہمارے حق میں فیصلہ دیا،پی اے کے نوٹس کے باوجود وہ مکان خالی نہیں کررہا ،ملتان خان نے کہا کہ وہ ضعیف العمراورغریب شخص ہے اور اسکی 10 بیٹیاں ہیں،اس نے چیف جسٹس سے معاملے کا نوٹس لیکر انصاف فراہمی کی اپیل کی ہے ۔
تازہ ترین