• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ، ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر)صوبائی دارالحکومت میں ٹریفک حادثات میں دو افراد جاں بحق ہو گئے ۔ائیر پورٹ پولیس کے مطابق نواں کلی کا رہائشی اکبر علی ولد علی خان منگل کی صبح پیدل ائیر پورٹ روڈ پر جا رہا تھا کہ ایک تیز رفتار گاڑی اسے کچلتے ہوئے فرار ہو گئی جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر زخمی کو ہسپتال پہنچایا جہاں وہ چل بسا۔جبکہ بروری پولیس کے مطابق بروری روڈ کے علاقے خلجی آباد کا رہائشی محمد حکیم ولد محمد کریم گزشتہ شام ہزار گنجی روڈ کراس کر رہا تھا کہ ایک موٹرسائیکل کی زد میں آ کر موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو ہسپتال پہنچایا ہسپتال میں ضروری کارروائی کے بعد لاشیں ورثا کے حوالے کر دی گئیں ۔
تازہ ترین