ملتان کی تحصیل شجاع آباد میں نوجوان نے گھر میں گھس کر لڑکی سے زیادتی کی کوشش کی اور مزاحمت پر تیز دھار آلے سے لڑکی کا چہرہ شدید زخمی کر دیا۔
پولیس کے مطابق جونی نامی نوجوان تحریم کے گھر دیوار پھلانگ کر داخل ہوا اورا س سے زبردستی زیادتی کی کوشش کی مزاحمت پر ملزم نے تیز دھار آلہ سے تحریم کے چہرے کو شدید زخمی کردیا اور موقع سے فرار ہوگیا ۔
زخمی لڑکی کو فوری طور پر تحصیل ہیڈ کواٹر اسپتال شجاع آباد منتقل کیا گیا، جبکہ ملزم کو پولیس نے اس کے گھر پر چھاپہ مار کر گرفتار کرلیا۔
ملزم کے خلاف تھانہ صدر شجاع آباد میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے ۔