• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پراسکیوٹر کا استعفیٰ نیب،عمران گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت ہے،مریم اورنگزیب

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) ترجمان ن لیگ مریم اورنگزیب نے شہبازشریف کیلئے میڈیکل بورڈ تاحال تشکیل نہ دئیے جانے پر تشویش کا اظہارکرتے ہوئے مطالبہ کیا ہے کہ ان کی صحت کو لاحق خطرات کو مدنظر رکھتے ہوئے ڈاکٹروں کی تجویز کے مطابق طبی ماہرین پر مشتمل بورڈ فی الفورتشکیل دیاجائے۔ عمران صاحب حکومت گرانے کیلئےآپ کی اپنی ٹیم، آپ کی نااہلی اور نالائقی کافی ہے، نیب اور عمران کے گٹھ جوڑ کا ایک اور ثبوت نیب پراسیکیوٹر کا استعفی ہے۔ ترجمان مسلم لیگ (ن) نے کہاکہ ڈی چوک میں تین دن سے اساتذہ بیٹھے ہیں اورکوئی ان کی بات سننے والا نہیں؟ قبل از وقت الیکشن کی وزیراعظم نے جو بات کی تھی، اس کی وضاحت کے لئے وزیراطلاعات یا وزیراعظم کے ترجمان موجود نہیں البتہ جہانگیر ترین صاحب نے وضاحت کی کیونکہ وہ پارٹی کو فنڈکرتے ہیں، انہوں نے کہاکہ مریم نوازشریف سیاست میں فعال تھیں اور ہیں۔ سیاست میں وہ اپنے والد کے ساتھ کھڑی تھیں۔ ان کی والدہ کی وفات ان کے لئے ایک بڑا صدمہ ہے جس سے وہ نہیں نکل سکیں۔ کیونکہ وہ لندن میں انہیں بستر مرگ پر چھوڑ کر پاکستان آئیں تھیں۔ ہم سب کو یہ احساس ہوناچاہئے کہ ان کے لئے یہ ایک بہت بڑا صدمہ ہے جس سے نکلنے کے لئے انہیں وقت لگے گا۔
تازہ ترین