• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

پاکستان افغانستان کا مستقبل مشترک‘ملکرکام کرنا ضروری‘ شاہ محمود

اسلام آباد(نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان اور افغانستان کا مستقبل مشترک ہے‘دونوں ممالک کی ترقی کیلئے اقتصادی تعاون بڑھانے کی ضرورت ہے‘خطے کے خوشحال، مستحکم اور پر امن مستقبل کیلئے ہمارا مل کر کام کرنا بہت ضروری ہے، آزادی اظہار کی آڑ میں ناموس رسالت کے منافی اور نفرت انگیز مواد قابلِ قبول نہیں‘دہشتگردی روکنے کیلئے بارڈرمینجمنٹ پر توجہ ہے ۔ان خیالات کااظہارانہوں نےتقریب سے خطاب اورفیس بک پبلک پالیسی کے نائب صدر سے گفتگوکرتےہوئےکیا۔پاکستان میں پناہ گزین کیمپوں میں مقیم افغان طلبہ کو تحائف دینے کے حوالے سے تقریب سے خطاب کر تے ہوئے شاہ محمود قریشی نے کہا کہ ہم دہشتگردی کو روکنے کیلئے بہتر سرحدی انتظام کیلئے بھی اقدامات کررہے ہیں۔
تازہ ترین