• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وفاقی حکومت نے بنکوں سے قرض لیے گئے 120 ارب روپے کا سود بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت دیدی

فیصل آباد ( نمائندہ جنگ )وفاقی حکومت نے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹر اتھارٹی ( نیپرا)کو بنکوں سے قرض کی صورت میں لی گئی رقم میں سے 120ارب روپے بجلی کے بلوں میں شامل کرنے کی اجازت دے دی ہے جس کے باعث صارفین کو اضافی بوجھ برداشت کرنا پڑے گا۔ ذرائع کے مطابق وزارت توانائی کی جانب سے وفاقی حکومت کو سمری بھجوائی گئی تھی جس میں بتایا گیا تھاکہ بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں نے اربوں روپے بنکوں سے قرض لے رکھا ہے جس کے سود کی ادائیگی کے لئے وزارت کے پاس فنڈز نہیں ہے اس لئے سود کی رقم بجلی کے بلوں میں ایڈجسٹ کرنے کی اجازت دی جائے ۔
تازہ ترین