• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بعض گرفتار ملزموں کی 3، 3بیویاں ملاقات کیلئے آتی ہیں، ڈی جی نیب لاہور

لاہور (نمائندہ جنگ) ڈی جی نیب لاہور شہزاد سلیم نے کہا ہے کہ بعض گرفتار ملزموں کی 3، 3بیویاں ملنے آتی ہیں۔بڑے ناموں کو گرفتار کریں تو باہر آ کر جھوٹی کہانیاں سناتے ہیں، سوال کریں تو بدعنوانوں کو برا لگتا، قومی احتساب بیورو لاہور کیجانب سے عالمی انسداد بدعنوانی ڈے کے حوالے سے الحمراء آرٹس کونسل میں ایک تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرورنے بطور مہمانِ خصوصی جبکہ صوبائی وزراء، پنجاب کی متعدد یونیورسٹیز کے وائس چانسلرز اور طلباء کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ڈائریکٹر جنرل نیب لاہور شہزاد سلیم نے تقریب کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 9 دسمبر کا دن پوری دنیا میں یومِ انسدادِ بدعنوانی کے طور پر منایا جاتا ہے جبکہ نیب پاکستان میں بدعنوانی کے خلاف سب سے اہم ادارے کے طور پر قائدانہ کردار ادا کر رہا ہے جو 3 حصوں پر مشتمل ہے یعنی آگاہی، تدارک اور انفورسمنٹ۔ انہوں نے کہا کہ نیب کرپشن کے خلاف سیسہ پلائی دیوار ثابت ہو رہی ہے ۔
تازہ ترین