• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

عمران خان نا اہل،موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے،حمزہ شہباز

لاہور(صباح نیوز)مسلم لیگ( ن )کے رہنما اور پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈرحمزہ شہباز شریف نے کہا ہے کہ عمران خان نا اہل ہیں اور ان کی موجودہ حکومت خوف کا شکار ہے، پہلے100دنوں میں حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اگلے100دنوں میں حالات مزید ابتر ہوں گے۔لاہور میں میڈیا سے بات کرتے ہوئے حمزہ شہباز نے کہا کہ گورنر ہائوس کی دیواریں گرانے سے لوگوں کے پیٹ نہیں بھرتے،حکومت لوگوں کو ڈلیور کرنے میں ناکام ہو گئی ہے۔حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ پہلے100دنوں میں حکومت نے عوام کے لیے کچھ نہیں کیا اور اب اگلے100دنوں میں حالات مزید ابتر ہوں گے۔انہوں نے کہا کہ معیشت دن بدن گرتی جا رہی ہے،روپے کی قدر گرچکی ہے اور ڈالر کی قیمت بڑھ رہی ہے، ایسے میں عوام موجودہ حکومت سے تنگ آ چکے ہیں۔
تازہ ترین