ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کے ہیلی کاپٹر کی ہنگامی لینڈنگ، تلاش کیلئے ریسکیو آپریشن جاری
ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کو لے جانے والے ہیلی کاپٹر نے ہنگامی لینڈنگ کی ہے۔ واقعے کو 6 گھنٹوں سے زائد کا وقت گزر چکا، صدر کے ہیلی کاپٹر کے ملنے کے بارے میں متضاد اطلاعات ہیں۔ ایرانی میڈیا کا کہنا ہے کہ ہیلی کاپٹر تلاش کرلیا گیا جبکہ ہلال احمر نے ہیلی کاپٹر ملنے کی ایرانی سرکاری میڈیا رپورٹ کی تردید کردی۔