• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملک میں تیل و گیس کے ذخائر کی تلاش میں بڑی کامیابی ملی ہے، پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا کہنا ہے کہ اس نے سندھ کے ضلع سجاول میں 3400 میٹر گہرائی میں گیس کا نیا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

پی پی ایل کے مطابق سجاول کے اس گیس کے کنویں سے تقریباً 90لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس نکلنے کا تخمینہ لگایا گیا ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی پاکستان پٹرولیم لمیٹڈ کا اعلان سامنے آیا تھا کہ اس نے سندھ کے ضلع سانگھڑ میں تیل وگیس کے بڑا ذخیرہ دریافت کیا ہے۔

پی پی ایل کا اس حوالے سے کہنا تھاکہ سانگھر میں ملنے والا گیس کا نیا ذخیرہ سندھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک(2568-18) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے ملا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان پیٹرولیم لمیٹڈ (پی پی ایل ) نے اپنے شراکت داروں گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ (جی ایچ پی ایل) اور ایشیاء ریسورسز آئل لمیٹڈ (اے آر او ایل) کے ساتھ مل کر ضلع سانگھڑ، صوبۂ سند ھ میں واقع گمبٹ سائوتھ بلاک (2568-18) کے دریافتی کنوئیں ہدف X-1 (ST)سے گیس اور کنڈنسیٹ کی دریافت کا اعلان کیا تھا۔

ترجمان پی پی ایل کے مطابق ہدف X-1 (ST) کی کھدائی کا آغاز29 اگست2018 کو ہوا جسے 3,700 میٹرز کی حتمی گہرائی تک پہنچایا گیا ۔

تازہ ترین