• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

’’ہیرے جڑے‘‘ طیارے کی سوشل میڈیا پر دھوم

ہیرے جڑےاماراتی ایئرلائن کے مسافر طیارے کی تصویر سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی، تصویر دیکھ جہاں لوگ متاثر ہوئے وہیں کنفیوژن کا بھی شکار ہوگئے۔

اماراتی ایئرلائن کے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر شیئر کی گئی تصویر میں مسافر طیارہ رن وے پر کھڑا ہےاور ایسا دکھائی دے رہا ہے کہ بس اپنے سفر پر روانہ ہونے کو ہے۔


انٹرنیٹ صارفین تصویر دیکھ کے حیرت میں مبتلا ہوگئے لیکن ایئرلائن نے خود ہی ان کی حیرت کو دور کردیا اور بتایا کہ یہ صرف ایک تصویر ہے، حقیقت میں ایسا کوئی طیارہ نہیں ہے۔

ہیرے جڑےطیارے کی خیالی تصویر سارہ شکیل نامی خاتون نے انسٹاگرام پر شیئر کی تھی جسے ’بلنگ‘ 777 کا نام دیا گیا ہے۔

بعدازاں اس تصویر اماراتی ایئرلائن نے بھی اپنے ٹویٹر اکاؤنٹ پر شیئر کیا۔

تازہ ترین
تازہ ترین