پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلافحمزہ شہبازنے گزشتہ روز لاٹھی چارج کا نشانہ بننے والے کارکنوں کو خراج تحسین پیش کیا ہے۔ حمزہ شہباز نے امید ظاہر کی ہے کہ لاٹھی چارج کرنے والے افسران کو سزادی جائےگی۔
لاٹھی چارج کا نشانہ بننے والے پارٹی کارکنوں نے حمزہ شہباز سے ملاقات کی ہے ۔
اس موقع پر حمزہ شہباز کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) کی اصل طاقت عوام اور نظریاتی کارکنان ہمارا اثاثہ ہیں۔
انہوں نے کہا کہ پرامن کارکنوں پرلاٹھی چارج کرکےحکومت نے فسطائی ذہنیت کامظاہرہ کیا، کارکنوں کو پارٹی قیادت کے ساتھ یکجہتی کا اظہار کرنے سے روکا گیا۔
حمزہ شہباز نے آئی جی پنجاب سے مطالبہ کیا کہ کارکنوں پرتشدد کی شفاف تحقیقات کرائیں، امید ہے لاٹھی چارج کرنے والے افسران کو سزادی جائے گی۔
قائد حزب اختلاف نے کہا کہ جھوٹ کی فصیلیں گررہی ہیں، سچ قوم کےسامنےآرہا ہے۔