• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ابرار الحق اور (ڈمی )حمزہ شہباز کی نوک جھونک آج ”خبرناک“ میں دیکھیں!!

کراچی (جنگ نیوز) معروف گلوکار ابرار الحق اور ڈمی حمزہ شہباز کی نوک جھونک ہفتے کو ”جیونیوز“ کے پروگرا م ”خبرناک“ میں دکھائی جائے گی۔ شو کے دوران گفتگو کرتے ہوئے ابرار الحق کا کہنا تھا کہ اسمبلی کی تقریر اور جوانی کے فیصلوں کو سنجیدہ نہیں لینا چاہئے، کپتان کے ایک فیصلے نے ن لیگ کو مرغی بنا دیاہے۔ میرے گانے ہی میری پیش گوئیاں ہیں۔ (ڈمی) حمزہ شہباز نے کہا کہ مرغیوں کو بے گھر کرنے والے انسانوں کو کیسے بسائیں گے؟۔ صداقت و شرافت کا پیکر شوبز کی روشنیوں میں گم، ڈالر کے پاؤں میں پازیبیں، جہاں یار وہاں دلدار اور ابرار کو پریتو مل گئی جیسے دلچسپ موضوعات بھی ”خبرناک“ کی رونق بڑھائیں گے۔ اس کے علاوہ سیگمنٹ ”درست ناک“ میں بھولے بھٹکے اشعار کو منزل ملے گی۔ طنز و مزاح سے بھر پور شو علی میر اور عائشہ جہانزیب کی میزبانی میں رات11 بجکر5منٹ پر دکھایا جائے گا۔

تازہ ترین