• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آف شورکمپنیوں کی تحقیقات، زلفی بخاری نیب راولپنڈی میں پیش

اسلام آباد (نمائندہ جنگ)وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی زلفی بخاری آف شور کمپنیوں کی تحقیقات کے سلسلے میں نیب راولپنڈی میں پیش ہوگئے۔ بعدازاں میڈیا سے گفتگو کرتے ان کا کہنا تھا کہ میرا کیس اعظم سواتی سے مختلف ہے، نیب پراسیکیوٹر سے جھگڑے کی بات جھوٹ ہے۔ تفصیلات کے مطابق وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے اوورسیز پاکستانیز ذوالفقار بخار ی نیب راولپنڈی کی جانب سے آف شور کمپنیوں کی تحقیقا ت کے سلسلے میں نیب راولپنڈی کے دفتر میں پیش ہوئے اور اپنا بیان ریکارڈ کرایا۔ زلفی بخاری 9 بج کر 26 منٹ پر تین رکنی تحقیقاتی ٹیم کے روبرو پیش ہوئے اور 10 بج کر 40 منٹ پر زلفی بخاری کو جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع کے مطابق نیب نے زلفی بخاری کی 6 آف شور کمپنیوں کی آڈٹ رپورٹ حاصل کرلی ہے جبکہ زلفی بخاری نے نیب کو 6 آف شور کمپنیوں کے حوالے سے تفصیلات بھی بتادی ہیں۔ زلفی بخاری نے بتایا کہ 4 آف شور کمپنیاں نقصان میں جارہی ہیں۔
تازہ ترین