• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اسلام آباد ہائیکورٹ،افغان شہریوں کی پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ منتقلی ایف آئی اے سے جواب طلب

اسلام آباد(نمائندہ جنگ) اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس محسن اخترکیانی نے 30 افغان شہریوں کو جعلی پاکستانی پاسپورٹ پر برطانیہ منتقل کرنے کے مقدمہ میں ایف آئی اے سے جواب طلب کر لیا ہے۔ جمعہ کو ایف آئی اے کی انکوائری کی زد میں آنے والے اہلکاروں کی جانب سے دائر درخواست کی سماعت کے موقع پر درخوا ست گزار کے وکیل نے موقف اختیار کیا کہ ٹرائل کورٹ نے ملزمان کو بری کر دیا ، ایف آئی اے کو ٹرائل کورٹ کے فیصلے کے بعد تحقیقات کی کیا ضرورت ہے۔ اس پر عدالت نے ایف آئی اے کے تفتیشی افسرسے استفسار کیا کہ ملزمان کے خلاف کون سی انکوائریاں چل رہی ہیں ، تفتیشی افسرنے بتایا کہ ملزمان کیخلاف متعدد انکوائریاں چل رہی ہیں ، ملزمان نے افغان شہریوں کو غیرقانونی طریقہ سے بیرون ملک بھیجا۔ اس پر فاضل جسٹس نے ایف آئی اے سے تفصیلی جواب طلب کرتے ہوئے سماعت 10دسمبر تک ملتوی کر دی۔
تازہ ترین