• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ میں آج دو میچز کھیلے جائیں گے جس میں بیلجئم کا مقابلہ جنوبی افریقا سے جبکہ کینیڈا کا بھارت سے ہوگا۔

بھونیشور میں جاری ورلڈ ایونٹ میں آج پول سی کے میچز ہوں گے جن میں پوائنٹس ٹیبل پر دوسرے نمبر پر موجود بیلجئم کا سامنا جنوبی افریقا سے ہوگا جو ٹیبل پر آخری نمبر پر ہے۔

جنوبی افریقہ نے دو میچز کھیلے ایک ہارا اور ایک ڈرا رہا ، دونوں ٹیموں کے درمیان یہ میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام ساڑھے 4 بجے شروع ہوگا۔

دن کا دوسرا میچ ٹیبل لیڈرز بھارت اور کینیڈا کے درمیان ہوگا، یہ میچ شام ساڑھے 6 بجے کھیلا جائے گا۔

تازہ ترین