• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن
,

بھارت میں عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ

بھارت میں وزیراعظم عمران خان کی مقبولیت میں اضافہ ہوگیا ہے۔

بھارت میں انٹرنیٹ پر سب سے زیادہ سرچ ہونیوالی فہرست میں وزیراعظم عمران خان ٹاپ ٹین پرہیں ۔


یاہو انڈیا نے سال 2018 کی مشہور شخصیات کے حوالے ایک رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت میں دسیوں نمبر پر ہیں۔

وزیر اعظم پاکستان عمران خان کے دنیا بھر میں لا تعداد مداح موجو دہیں تاہم اس طویل فہرست میں اب بھارتی عوام بھی شامل ہو گئی ہے ۔

وزیر اعظم کے منصب پر فائز ہونے کے بعد سے لے اب تک عمران خان کو ہزاروں بار انٹرنیٹ پر بھارتی عوام نے سرچ کیا ۔

یاہو کی رپورٹ کے مطابق بالی ووڈ اداکارہ سنی لیون پہلے، سری دیوی دوسرے، مودی تیسرے، تامل ناڈو کے آنجہانی وزیر اعلیٰ چوتھے، پریا پرکاش پانچویں، راہول گاندھی چھٹے، پریانکا چوپڑا ساتویں، اٹل بہاری واجپائی آٹھویں ، سلمان خان نویںپر اور وزیراعظم عمران خان دسویں پوزیشن حاصل کرنے میں کامیاب رہے۔

اس سے قبل وزیراعظم پاکستان عمران خان کومسلم دنیا کی بااثر ترین شخصیات کی فہرست میں 64واں نمبر دیا گیا تھا اور اب وزیراعظم عمران خان سال 2018ء میں یاہو انڈیا میں سب سے زیادہ سرچ کی جانے والی شخصیت میں دسیوں نمبر پر ہیں۔

تازہ ترین
تازہ ترین