• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

فواد چوہدری کے بھائی ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرل پنجاب مقرر

پنجاب حکومت نے 60 نئے لاء افسران کی تقرری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل فرید بھی نئے ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز میں شامل ہیں۔

حکومت پنجاب نے شہباز شریف دور کے 59 ایڈوکیٹ جنرلز فارغ کرتے ہوئے 60 نئے افسران کی تقرری کے احکامات جاری کر دیے ہیں۔

شہباز شریف دور کے 18 ایڈیشنل جبکہ 41 اسسٹنٹ ایڈووکیٹ جنرلز فارغ کیا گیا ہے ، نئے 16 ایڈیشنل ایڈوکیٹ جنرلز میں وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی چوہدری فیصل فرید بھی شامل ہیں ۔

ذرائع کے مطابق دیگر لاء افسران میں آصف چیمہ، واجد گیلانی، زمان خان ، سلیم مرتضی، مشتاق احمد، بشیر چیمہ ، ظفر حسین، شاداب جعفری ، اختر جاوید،شعیب ظفر، صبغت اللہ، عدیل عقیل، شوکت روف، رمضان خالد اور ملک عزیز شامل ہیں۔

واضح رہے کہ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری کے بھائی فیصل فرید سنگین غداری کیس میں سابق صدر پرویز مشرف کے وکیل بھی رہ چکے ہیں۔

تازہ ترین