• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’ہر آدمی نے نواز کو سمجھایا اپنے قد سے بڑا کام نہ کرو‘

وزیر ریلوے شیخ رشید نے سابق وزیراعظم پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ہر آدمی نے نواز شریف کو سمجھایا تھا کہ اپنے قد سے بڑے کام نہ کرو، سابقہ حکمرانوں کی بڑی غلطی تھی وہ اپنے قد سے بڑے کام کر رہے تھے۔

پریس کانفرنس سے خطاب میں شیخ رشید نے کہا کہ نواز شریف اور مریم کی ڈیل نہیں ہوئی اس لیے انہوں نے خاموشی توڑ دی۔


انہوں نے مزید کہا کہ اپوزیشن لیڈر شہباز شریف این آر او کے لیے 90 کے زاویے سے مڑے جارہے ہیں۔

شیخ رشید نے یہ بھی کہا کہ شہباز شریف کی میڈیکل رپورٹ آتی ہے کہ چھت کھلی ہونی چاہیے،اے سی لگا ہونا چاہیے، حوالات میں بیڈ ہو اور ناشتہ بہترین دیا جائے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسی سہولتیں اور ہفتے میں دوبار اسمبلی سے خطاب کا موقع مجھے دے کر قیدی بنایا جائے تو کبھی ضمانت کی درخواست نہ کروں۔

تازہ ترین