• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس ثاقب نثار کا سوشل میڈیا پر کوئی اکائونٹ نہیں ،ترجمان سپریم کورٹ

اسلام آباد (نمائندہ جنگ) سپریم کورٹ نے وضاحت کی ہے کہ چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کا کسی بھی سوشل میڈیا ویب سائٹ،فیس بک یا ٹوئیٹرپرکوئی اکائونٹ نہیں ہے اور اس حوالے سے چیف جسٹس کے نام سے منسوب ٹوئیٹر پر نوٹس لیتے ہوئے ایف آئی اے اور پی ٹی اے کو جعلی ٹوئٹر اکائونٹ بند کرنے اور ذمہ داروں کے خلاف قانونی کارروائی کرنے حکم جاری کردیا گیا ہے ، سپریم کورٹ کے ترجمان نے ہفتہ کے روز ایک پریس ریلیز کے ذریعے سوشل میڈیا پر پی پی پی اور مسلم لیگ ن کے حوالے سے چیف جسٹس کے نام پر کھولے گئے جعلی ٹوئٹر اکائونٹ میں جاری بیان کی بھی تردید کی کی ہے ۔  

تازہ ترین