• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ملتان کے اکثر سکولوں میں پینے کا پانی آلودہ ہے،ڈی سی مدثر ملک

ملتان (سٹاف رپورٹر)یویس ایڈ کے پراجیکٹ پنجاب یوتھ ورک فورس کے قیصرندیم نے کہاکہ معاشرتی اورعلاقائی ترقی اورعوام کی فلاح وبہبود کے پروگرام کے تحت ملتان میں جلدہی 8واٹرفلٹریشن پلانٹس اورماڈل سولرلائٹس بھی لگادی جائیں گی ۔ڈپٹی کمشنر ملتان مدثر ریاض ملک نے کہاکہ ملتان کے بہت سے سکولز میں دستیاب پینے کاپانی آلودہ ہے اس مسئلہ کو حکومت اورکمیونٹی کے تعاون سے مل کرحل کررہے ہیں دوسرابڑا مسئلہ ملتان کاسیوریج ہے ہرورز ”کراؤن فیلیئر “ہورہے ہیں سیوریج کامسئلہ حل کرنے کے لئے بڑے اخراجات کی ضرورت ہے اسی طرح سیوریج کاپانی دریامیں ڈال کراسے بھی آلودہ کیاجارہاہے ۔اس آلودہ پانی کو صاف کرنے کاایک بڑا پروجیکٹ لارہے ہیں اس پرلگ بھگ 38ارب روپے خرچ ہوں گے جس سے دریا ئےچناب سے آلودہ نہیں بلکہ صاف پانی دستیاب ہوگا۔
تازہ ترین