• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آصف زرداری، بلاول بھٹو13 دسمبر کو نیب روالپنڈی طلب

نیب راولپنڈی نے سابق صدر آصف علی زرداری اور چیئرمین پیپلز پارٹی بلاول بھٹو زرداری کو 13دسمبر کو طلب کرلیا ہے۔

ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو زرداری کو نجی کمپنی پارک انکلیو کے شیئر ہولڈرز کی حیثیت میں طلب کیا گیا ہے۔

پی پی ذرائع کے مطابق بلاول بھٹو نیب کے سامنے پیش نہیں ہوں گے،ان کی جگہ فاروق ایچ نائیک کے پیش ہونے کا امکان ہے۔

پی پی کے سینئر رہنما فرحت اللہ بابر نے کہا کہ جس کمپنی کے کیس میں طلب کیا گیا بلاول کی عمر اس وقت ایک سال سے بھی کم تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایسے نوٹس پارٹی قیادت پر دباؤ بڑھانے کی کوشش ہے، ایسے اقدامات سے نیب کے سیاسی عزائم بے نقاب ہو رہے ہیں۔

بلاول بھٹو کے ترجمان مصطفیٰ نواز کھوکھر کا کہنا تھا کہ 13 دسمبر کو چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کے وکلا کی ٹیم نیب راولپنڈی پیش ہوگی۔

ترجمان نے بلاول بھٹو کو بھیجے گئے نوٹس کو مضحکہ خیز قرار دیا اور کہا کہ بلاول بھٹو سے اس دور کے معاملات کےبارے میں پوچھا جا رہا ہے، جب ان کی عمر ایک برس تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ سیلیکٹ وزیراعظم عمران خان چاہتےہیں کہ ان کیلئے میدان خالی چھوڑا جائے، وہ مخالفت اور تنقید برداشت کرنے کا حوصلہ پیدا کریں۔

تازہ ترین