• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تعلیمی استحکام کیلئے مربوط روابط ضروری ہیں، وائس چانسلرداؤد یونیورسٹی

کراچی (اسٹاف رپورٹر) داؤد یونیورسٹی آف انجینئرنگ اینڈ ٹیکنالوجی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر فیض اللہ عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان کی ترقی کیلئے اعلیٰ تعلیم اور تحقیق کے میدان میں مزید کاوشیں کرنے کی ضرورت ہے اور تعلیم استحکام کیلئے ادارے کے اندر ایک موثر میکنزم کے تحت مربوط روابط ضروری ہیں ، کسی بھی یونیورسٹی کے فیکلٹی ارکان ہوں یا پھر طلباء اور انتظامیہ انہیں ادارے کیلئے کام کرنا چاہئے ، تجربہ کار لوگوں سے فائدہ اُٹھا کر ہم ملک کو ترقی کی نئی منزلوں تک پہنچا سکتے ہیں ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز قائد عوام یونیورسٹی آف انجینئرنگ ، سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (کوئسٹ) نوابشاہ میں ’اعلیٰ تعلیمی اداروں کی تبدیلی‘ کے موضوع پر فیکلٹی ارکان ، طلباء کی بڑی تعداد سے خطاب کرتے ہوئے کیا ۔
تازہ ترین