• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کراچی(اسٹاف رپورٹر)ایمر جنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ میں پاکستان کی مضبوط ٹیم کو بنگلہ دیش کے ہاتھوں 84رنز سے شکست کا سامنا۔بنگلہ دیش اس ٹورنامنٹ میں متحدہ عرب امارات کی ٹیم کے ہاتھوں ہار چکی ہے۔ گروپ بی سے پاکستان اور بنگلہ دیش نے سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا ۔اگلے مرحلے کے میچ سری لنکا میں ہونگے۔ایمر جنگ ایشیا کپ کرکٹ ٹورنامنٹ کے موقع پر پاکستان کرکٹ بورڈ کے ناقص انتظامات کا اندازہ اس ابت سے لگایا جاسکتا ہے کہ سائوتھ اینڈ کلب میں کورز اور گراونڈ سکھانے والی مشین (سوپر ساپر)نہ ہونے کی وجہ سے ہانگ کانگ اور متحدہ عرب امارات کا میچ بارش کی وجہ سے منسوخ کردیا گیا۔میچ میں31اوورز کا کھیل ہوسکا تھا۔دونوں ٹیموں کو ایک ایک پوائنٹ ملا۔

تازہ ترین