• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بھارت مشرف کے بعد عمران سے توقع رکھ سکتا ہے، سابق را چیف

چندی گڑھ(خبرایجنسیاں)بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ امرجیت سنگھ دولت نے کہاہے کہ بھارت سابق صدرپاکستان جنرل ریٹائرڈ پرویز مشرف کے بعد عمران خان سے توقع رکھ سکتا ہے، ایٹمی ہتھیاروں سے لیس دونوں ملکوں کے درمیان بات چیت ہی پیشرفت کا واحد راستہ ہے ،دوسری جانب بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے کہا ہےکہ عمران خان کو کونے میں نہ دھکیلیں، وہ جنوبی ایشیاء میں چیزیں تبدیل کر سکتے ہیں۔بھارتی میڈیا کی رپورٹ کے مطابق چندی گڑھ میں فوجی لٹریچر میلے کے موقع پر جاسوسوں کی ذہانت سے متعلق سیشن سے بھارتی خفیہ ایجنسی را کے سابق سربراہ ا امرجیت سنگھ دولت اور بھارتی ڈیفنس انٹیلی جنس ایجنسی کے سابق سربراہ لیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ کمال داوڑ نے خطاب کیا۔
تازہ ترین