• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سندھ جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرسکتا ہے، شاہ محمودقریشی

ملتان(جنگ نیوز‘نمائندہ جنگ)وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا ہے کہ جب ہم نے حکومت سنبھالی تو امریکا کے ساتھ تعلقات میں تناؤ تھا مگر اب امریکا نے ہمارا مؤقف تسلیم کرلیاہے کہ افغان مسئلے کا حل بات چیت سے ہی ممکن ہے ‘افغان طالبان کو ہتھیار پھینک کرامن کا راستہ اختیار کرنا ہوگا‘ہم چاہتے ہیں افغانستان میں تمام فریق مذاکرات کی میزپر آئیں اور پاکستان صرف معاونت فراہم کریگا‘سندھ اور بالائی پنجاب جنوبی پنجاب صوبے کی مخالفت کرسکتے ہیں ۔وزیر خزانہ اسد عمر مشکل معاشی صورتحال کو بہتر کرنےکیلئےاپنا کردار ادا کررہے ہیں۔ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز ملتان میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ شاہ محمود قریشی نے کہاکہ ہندوستان کے علاوہ پوری دنیا نے کرتار پور بارڈر کھولنے کے فیصلے کوسراہاہے۔انہوں نے کہاکہ ملکی معیشت کا بگاڑ 90دن کی پالیسیوں کا نہیں بلکہ سابق حکومت کی نا اہلی کی وجہ سے ہوا۔بعد ازاں وزیر خارجہ مخدوم شاہ محمود قریشی نے ملتان میں ہوٹل کی افتتاحی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جنوبی پنجاب صوبے کے قیام پر بلوچستان اور کے پی کے کو کوئی اعتراض نہیں البتہ سندھ اور اپر پنجاب سے تھوڑی سی مخالفت ہو سکتی ہے۔

تازہ ترین