ملتان(سٹاف رپورٹر)بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میں ملتان سرکل پنجاب میں نمبر ون آگیا ، بتایاگیاہے کہ حکومت کی جانب سے بجلی چوری کے سد باب کے لئے ٹاسک فورسز تشکیل دی گئی ہیں جو بجلی چوروں پر چھاپے مار رہی ہیں، اس سلسلے میں سیکرٹری توانائی پنجاب کی طرف سے ویڈیو کانفرنس میں بجلی چوروں کیخلاف کارروائی کا جائزہ لیا گیا جس میں انہوں نے سراہتے ہوئے کہا کہ ڈسٹرکٹ ملتان ( ملتان سرکل )بجلی چوروں کیخلاف کارروائی میں صوبے بھر میں کارکردگی میں پہلے نمبر پر ہے ، یہ امر قابل ذکر ہے کہ ملک بھر میں بجلی چوری کے سدباب کیلئے آپریشنز میں میپکو دیگر تمام بجلی کمپنیوں میں پہلے نمبر پر ہے۔