راولپنڈی (وسیم اختر،سٹاف رپورٹر)راولپنڈی پولیس چوروں ،ڈاکوؤں کے ہاتھوں بے بس ہوگئی۔ شہرمیں ڈکیتی ،چوری اورسٹریٹ کرائم کی بڑھتی ہوئی وارداتوں کاسلسلہ تھم نہ سکاجب کہ پولیس نے کرائم کاگراف نیچے لانے کے لئے ایف آئی آرزکااندراج کم کردیا۔گزشتہ کئی دنوں میں ہونے والی متعدد وارداتوں کے مقدمات درج نہیں کئے گئے۔ وارداتوں کی کثرت کے باعث اہل راولپنڈی میں خوف وہراس پایاجاتاہےجبکہ اس حوالے سے خودپولیس ملازمین بددلی کاشکارہیں راولپنڈی میں وارداتوں کی کثرت کے پیچھے کئی محرکات ہیں جن کااگربروقت ادراک نہ کیاگیاتوجرائم کاگراف مزیداوپرجاسکتاہے۔ ذرائع کے مطابق نوبت یہاں تک پہنچ چکی ہے کہ تھانہ صادق آبادکے علاقہ میں کچھ دن پہلے ڈکیتی کی ایک ہی روزمیں ہونیوالی ڈیڑھ درجن کے قریب وارداتوں کے بعدسی پی اونے ایس ایچ اوتبدیل کرنے کافیصلہ کیالیکن کوئی پولیس افسرمذکورہ تھانے میں سٹیشن ہاؤس افسرتعینات ہونے کوتیارنہیں ہوا، ۔ادھریہ امربھی قابل ذکرہے کہ گزشتہ تین چارسال میں راولپنڈی پولیس کے تگڑے اورتجربہ کارانسپکٹروں کوپسندناپسندکی بنیادپرضلع بدرکردیاگیا۔