• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر اعظم امریکہ سے قوم کی بیٹی عافیہ صدیقی کو واپس مانگیں،فوزیہ صدیقی

اسلام آباد (نیوز رپورٹر) ڈاکٹر فوزیہ صدیقی نے کہا ہے کہ امریکہ افغانستان سے بحفاظت واپسی کے لئے پاکستان کی مدد کا طلب گار ہے ۔وزیر اعظم عمران خان امریکہ سے قوم کی بیٹی ڈاکٹر عافیہ صدیقی کو واپس مانگیں ۔آج عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر وفاقی وزیر انسانی حقوق ڈاکٹر شیریں مزاری عافیہ پر ظلم و ستم اور انسانی حقوق کی بدترین پامالیوں کا نوٹس لیں ں ۔ وہ نیپا چورنگی پر عافیہ موومنٹ کے زیر اہتمام عالمی یوم انسانی حقوق کے موقع پر منعقدہ بہ عنوان انسانی حقوق کی تلاش واک کے شرکاء سے خطاب کررہی تھیں ۔
تازہ ترین