• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گزشتہ دنوںبالی وڈ کی اداکارہ سونالی بیندرے اُسی پرکشش آنکھوں اور مسکراہٹ کے ساتھ ممبئی کے انٹرنیشنل ہوائی اڈے پر نظر آئیں،لیکن اس بار فرق صرف اتنا تھا کہ ان کے سر پر بال نہیں تھے اور اس کا سبب کینسر جیسے موذی مرض کے علاج کے لیے ان کا مہینوں امریکا میں رہنا تھا۔اس موقعے پر انھوں نے ہاتھ جوڑ کر اپنے مداحوں کا شکریہ ادا کیا۔ ان کے ساتھ ان کے شوہر گولڈی بہل بھی تھے، جنھوں نے مقامی میڈیا کو بتایا کہ 'سونالی صحت یاب ہو رہی ہیں لیکن انھیں مستقل چیک اپ کرانے کی ضرورت ہے۔بھارت واپس آنے سے قبل سونالی بیندرے نے انسٹاگرام پر جذباتی انداز میں ایک پوسٹ شئیر کی،’’ 'لوگ کہتے ہیں کہ دوریاں دلوں میں پیار پیدا کرتی ہیں۔ ہاں ایسا ہوتا ہے، لیکن فاصلوں سے جو سبق ملتا ہے اسے بھی کم شمار نہیں کیا جا سکتا۔میں جب گھر سے دور نیو یارک شہر میں تھی تو مجھے احساس ہوا کہ میں بیک وقت کئی کہانیوں کے ساتھ جی رہی ہوں اور ان میں سے ہر کہانی میںایک ساتھ ہی جہد مسلسل تھی۔اب میں ان راہوں پر واپس جا رہی ہوں جہاں میرا دل ہے۔ یہ ایک ایسا احساس ہے جسے میں الفاظ میں بیان نہیں کرسکتی‘‘۔انھوں نے مزید لکھا،’’جنگ ابھی ختم نہیں ہوئی ہے ...‘‘انہوں نے اپنی بیماری کے بارے میں بھی تشویش کا اظہار کیا۔سونالی کی اس پوسٹ کو ایک لاکھ سے زائد لوگوں نے 'پسندکیا ہے اور اس پر بڑی تعداد میں کمنٹس کیے گئے ۔ان کے مداحوںنے سونالی کی واپسی کا کھلے دل کے ساتھ خیر مقدم کیا اور صحت میں بہتری کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا ہے۔

تازہ ترین
تازہ ترین